اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ ملک میں ایک نئے ادارہ کے قیام میں معاونت کرے تاکہ نجی شعبہ کے ذریعے بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ آئی ایف سی کے وفد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایف …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ ملک میں ایک نئے ادارہ کے قیام میں معاونت کرے تاکہ نجی شعبہ کے ذریعے بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ آئی ایف سی کے وفد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایف سی نئے ادارہ میں زیادہ ایکویٹی رکھ سکتا ہے جبکہ منصوبہ میں دیگر عالمی مالیاتی اور بین الاقوامی ادارے بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ آئی ایف سی کے وفد کی قیادت کنٹری منیجر ندیم صدیقی نے کی جنہوں نے وزیر خزانہ کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں اور ادارہ کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ مجوزہ ادارہ نجی ہو گا جو مالی معاونت فراہم کرے گا تاکہ تمام بنیادی شعبوں میں ترقیاتی عمل میں مدد دی جا سکے جس کی بنیاد پبلک پرائیویٹ شراکت داری یا نجی شعبہ کی جانب سے بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں میں مختلف اقسام کی سرمایہ کاری بھی ہو سکتی ہے۔








