اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے ماحولیاتی تبدیلی، توانائی، صحت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ بدھ کو منعقدہ ایکنک کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کی تجویز پر ایکنک نے گرین پاکستان پروگرام کی منظوری دی جس میں ملک میں …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک)کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے ماحولیاتی تبدیلی، توانائی، صحت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ بدھ کو منعقدہ ایکنک کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کی تجویز پر ایکنک نے گرین پاکستان پروگرام کی منظوری دی جس میں ملک میں جنگلات کے شعبہ کی بحالی اور وسائل سے استفادہ کیلئے 3652.142 ملین روپے کا پروگرام شامل ہے۔ اس منصوبے کے تحت نادر اور مقامی درختوں کے علاوہ مختلف پودوں کی شجرکاری کی جائے گی جس کیلئے پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں سڑکوں اور نہروں کے کناروں پر پھلدار پودوں اور زیتون کی شجرکاری بھی کی جائے گی جبکہ منصوبہ میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جنگلات کے فروغ کیلئے مزید پودے لگائے جائیں گے۔








