پاکستان ریڈکراس اور ریسرچ سوسائٹی برائے بین الاقوامی قانون باہمی اشتراک سے عالمی قوانین اور حفاظتی نظربندی کے حوالے سے رپورٹ جاری

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان ریڈکراس اور ریسرچ سوسائٹی برائے بین الاقوامی قانون (آر ایس آئی ایل) کے باہمی اشتراک سے عالمی قوانین اور حفاظتی نظربندی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے آر ایس آئی ایل کی تحقیقی ٹیم کو پاکستان کے …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان ریڈکراس اور ریسرچ سوسائٹی برائے بین الاقوامی قانون (آر ایس آئی ایل) کے باہمی اشتراک سے عالمی قوانین اور حفاظتی نظربندی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے آر ایس آئی ایل کی تحقیقی ٹیم کو پاکستان کے خلاف لڑنے والے غیر ریاستی عناصر کے کردار پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے عالمی قوانین پر عملدرآمد کر رہا ہے اور اس حوالے سے ملک میں سول پاور ریگولیشن کا قانون (اے اے سی پی آر) پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ (پی او پی اے) سمیت مختلف قوانین متعارف کروائے گئے ہیں جبکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آر ایس آئی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمال عزیز نے اپنے خطاب میں امن اور جنگ کے قوانین کے فرق پر روشنی ڈالی اور فاٹا اور پاٹا میں جاری آپریشن ضرب عضب میں مسلح افراد کے کردار کو سراہا۔

Leave a Reply