اسلام آباد ۔26 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ غیر ملکی فلموں کی درآمد پر کوئی حکومتی پابندی عائد نہیں ہے تاہم سنسر بورڈ کے پہلے سے موجود قوائد وضوابط پر …
فلمی صنعت کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔26 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ غیر ملکی فلموں کی درآمد پر کوئی حکومتی پابندی عائد نہیں ہے تاہم سنسر بورڈ کے پہلے سے موجود قوائد وضوابط پر عملدرآمد جاری ہے اور وقتا فوقتا سلامتی اور دفاعی ضروریات کے مطابق قوائد و ضوابط کا جائزہ لیا جانا معمول کی بات ہے۔








