اسلام آباد ۔26 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف پی ٹی آئی کا مقدمہ جھوٹا ہے، عمران خان بڑا لیڈر بنا پھرتا ہے مگر مریم نواز سے ڈرتا ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔26 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف پی ٹی آئی کا مقدمہ جھوٹا ہے، عمران خان بڑا لیڈر بنا پھرتا ہے مگر مریم نواز سے ڈرتا ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل بھی سیاستدانوں پر الزامات لگتے رہے مگر کسی نے عدالتوں یا میڈیا پر سامنے آنا گوارہ نہیں کیا جبکہ پاناما پیپرز ایسا مقدمہ ہے جس میں وزیر اعظم اور ان کی تین نسلوں کا احتساب کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور پی ٹی آئی کسی کا بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی، اب کیس وزیر اعظم کے بچوں کے حوالے سے آگے چل رہا ہے جس میں مریم نواز کو وزیر اعظم کے زیر کفالت ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر اس حوالے سے بھی تحریک انصاف کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکی۔








