اسلام آباد ۔26 جنوری (اے پی پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کی طرح عدالت میں بھی اپنا موقف بدل رہے ہیں ، عمران خان عوام کے ووٹوں اور جمہوریت کے عمل کی بجائے لاٹریوں اور ایمپائر پر یقین رکھتے ہیں ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں نہیں ہے ۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں …
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔26 جنوری (اے پی پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کی طرح عدالت میں بھی اپنا موقف بدل رہے ہیں ، عمران خان عوام کے ووٹوں اور جمہوریت کے عمل کی بجائے لاٹریوں اور ایمپائر پر یقین رکھتے ہیں ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں نہیں ہے ۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے مریم نواز شریف کے وزیر اعظم کے زیر کفالت نہ ہونے کا ثبوت عدالت میں داخل کرا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس دن سے پاناما کیس چل رہا ہے عمران خان سییاست کی طرح عدالت میں بھی ہر روز اپنا موقف بدل رہے ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے موقف میں تسلسل ہے اور انشاءاللہ یہی تسلسل کامیابی کی ضمانت ثابت ہو گا، یہ ثابت ہو چکی ہے کہ وزیر اعظم کا نام پاناما پیپرز میں شامل نہیں ہے ۔








