اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے قومی خطاطی نمائش کے انعقاد کو اپنی تہذیب سے ٹوٹے رشتے دوبارہ جوڑنے کی طرف ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطاطی قرآن کریم کا ازلی وابدی پیغام پھیلانے اور اسلام کی حقیقی روح اور چہرہ سے دنیا کوروشناس کرانے کا اہم ذریعہ ہے۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے …
صدرآزادجموں وکشمیر سردار مسعودخان اور مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا تین روزہ قومی خطاطی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے قومی خطاطی نمائش کے انعقاد کو اپنی تہذیب سے ٹوٹے رشتے دوبارہ جوڑنے کی طرف ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطاطی قرآن کریم کا ازلی وابدی پیغام پھیلانے اور اسلام کی حقیقی روح اور چہرہ سے دنیا کوروشناس کرانے کا اہم ذریعہ ہے۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ساتھ مل کر آزاد کشمیرمیں بھی علمی و ادبی سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی اور تعاون کریں گے۔ وہ جمعرات کو تین روزہ قومی خطاطی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ اورتقریب کے میزبان عرفان صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کی نیشنل آرٹ گیلری میں اس نمائش کا اہتمام قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف) کے اشتراک سے کیاتھا۔ ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے علاوہ خطاطوں اور شائقین کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔








