وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی یورپی یونین کے صدر انٹونیوتجانی سے ملاقات، جی ایس پی پلس کے مثبت اثرات بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے یورپی یونین کے صدر انٹونیوتجانی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے یورپی یونین کے حالیہ انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر انٹونیوتجانی کو مبارکباد دی۔ تجانی ایک اطالوی سیاستدان ہیں جو اس عہدے پر گذشتہ ہفتے ہی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل انڈسٹری اور انٹر پرینیورشپ کے یورپی کمشنر اور یورپی پارلیمنٹ کے …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے یورپی یونین کے صدر انٹونیوتجانی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے یورپی یونین کے حالیہ انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر انٹونیوتجانی کو مبارکباد دی۔ تجانی ایک اطالوی سیاستدان ہیں جو اس عہدے پر گذشتہ ہفتے ہی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل انڈسٹری اور انٹر پرینیورشپ کے یورپی کمشنر اور یورپی پارلیمنٹ کے 14 نائب صدور میں شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے ان کے ساتھ پاکستان پر جی ایس پی پلس کے مثبت اثرات بارے تبادلہ خیال کیا کیونکہ اب دونوں اطراف کے مابین تجارت میں اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سکیورٹی ، اقتصادی اور سماجی شعبہ میں اصلاحات سے آنے والی مثبت تبدیلیوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری اور جمہوریت کے استحکام سے پاکستان میں اصلاحات لانے کی گنجائش پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان میں ترقی 2016ءکے متعینہ اہداف سے بھی بڑھ گئی اور بین الاقوامی اداروں نے اب 2017ءمیں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اضافہ کے حوالہ سے اپنے اہداف پر نظر ثانی کی ہے۔

Leave a Reply