اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروقنے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ڈائکٹر جنرل تعلقات عامہ ملک ذوالفقار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ملاقات میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور …
قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروقنے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ڈائکٹر جنرل تعلقات عامہ ملک ذوالفقار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ملاقات میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے انہیں یقین دلایا کہ انتخابات کے دوران کیے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے اور آزاد کشمیر کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ خطہ بنانے میں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیںگے۔








