عالمی ادارہ صحت کی سربراہی کیلئے پہلے مرحلے کے انتخاب ، پاکستان نے برطانیہ، اٹلی، فرانس اور ہنگری کو شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ، پاکستان کی امیدوار ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے 34 رکنی الیکٹورل کالج میں 28 ووٹ حاصل کئے اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کی سربراہی کیلئے پہلے مرحلے کے انتخاب میں پاکستان نے برطانیہ، اٹلی، فرانس اور ہنگری کو …
عالمی ادارہ صحت کی سربراہی کیلئے پہلے مرحلے کے انتخاب ، پاکستان نے برطانیہ، اٹلی، فرانس اور ہنگری کو شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی

مزید خبریں
عالمی ادارہ صحت کی سربراہی کیلئے پہلے مرحلے کے انتخاب ، پاکستان نے برطانیہ، اٹلی، فرانس اور ہنگری کو شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ، پاکستان کی امیدوار ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے 34 رکنی الیکٹورل کالج میں 28 ووٹ حاصل کئے
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کی سربراہی کیلئے پہلے مرحلے کے انتخاب میں پاکستان نے برطانیہ، اٹلی، فرانس اور ہنگری کو شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ پاکستان کی امیدوار عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے 34 رکنی الیکٹورل کالج میں سے 28 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے قریب ترےن برطانیہ میں صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصےت ڈاکٹر ڈیوڈ نبارو محض 18 ووٹ حاصل کر سکے۔ اٹلی، فرانس اور ہنگری ووٹوں کی کم سے کم مطلوبہ تعداد حاصل نہ کرنے پر مقابلے سے باہر ہو گئے۔ اس موقع پر وزیر قومی صحت وخدمات سائرہ افضل تارڑ نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی اقوام کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے امیدوار کی منظوری وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دی تھی اور اس کامیابی پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔








