پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈپٹی چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل عمیت داندار کی ملاقات ۔ پیشہ وارانہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا راولپنڈی ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈپٹی چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل عمیت داندارنے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈپٹی چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل عمیت داندار کی ملاقات

مزید خبریں
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈپٹی چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل عمیت داندار کی ملاقات ۔ پیشہ وارانہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
راولپنڈی ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈپٹی چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل عمیت داندارنے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا ۔ فریقین نے دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے، تربیت اور انسداد دہشت گردی کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے پر اتفاق کیا۔ مہمان شخصیت نے دہشت گردوںکو شکست دینے اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا ۔








