اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر خالد اقبال ملک کی قیادت میں ملاقات کی اور ان کو تاجر برادری کے مسائل سے آگا ہ کیا۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ تاجر برادری کے مسائل سے تحریری طور …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اسلام آباد چیمبر کے وفدکی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر خالد اقبال ملک کی قیادت میں ملاقات کی اور ان کو تاجر برادری کے مسائل سے آگا ہ کیا۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ تاجر برادری کے مسائل سے تحریری طور پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کو آگاہ کریں گے تا کہ وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے کر ان مسائل کو حل کرنے کی ہدایات جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ، ایف بی آر اور سی ڈی اے کے چیئرمین، سیکرٹری فوڈ سکیورٹی، پارلیمنٹ کی فنانس، تجارت اور انڈسٹری کے شعبوں کی قائمہ کمیٹیوں کے ساتھ بھی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات کروانے کی کوشش کریں گے تا کہ وہ ان حکام اور کمیٹیوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں۔








