افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان درآمد کی جانیوالی بعض کمرشل اشیاء پر 10 فیصد پراسیسنگ فیس عائد

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان درآمد کی جانے والی بعض کمرشل اشیاء پر 10 فیصد پراسیسنگ فیس عائد کر دی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ایس آر اوکے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان درآمد کی جانے والی کمرشل اشیاء کنفیکشنری،چاکلیٹ، فٹ وئیرز، میکینکل اینڈ الیکٹریکل مشینری، بلینکٹ اینڈ ہوم ٹیکسٹائلز اور گارمنٹس پر ان …

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان درآمد کی جانے والی بعض کمرشل اشیاء پر 10 فیصد پراسیسنگ فیس عائد کر دی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ایس آر اوکے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان درآمد کی جانے والی کمرشل اشیاء کنفیکشنری،چاکلیٹ، فٹ وئیرز، میکینکل اینڈ الیکٹریکل مشینری، بلینکٹ اینڈ ہوم ٹیکسٹائلز اور گارمنٹس پر ان اشیاء کی قدرکے مطابق 10 فیصد پراسیسنگ فیس عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفیکشن کے اجراء سے قبل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت ڈکلئیر اشیاء پر اس نوٹیفیکشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔