نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر کی مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے افراد نے کاروباری معاملات کی 40 سال پرانی منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔ جمعرات کو یہاں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کے اراکین نے 40 سال پرانا ریکارڈ پیش کر …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے افراد نے کاروباری معاملات کی 40 سال پرانی منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔ جمعرات کو یہاں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کے اراکین نے 40 سال پرانا ریکارڈ پیش کر دیا ہے جس میں مریم نواز کی دادی سمیت دیگر افراد کے انکم ٹیکس اور ویلتھ ٹیکس کے گوشوارے شامل ہیں، اس کے علاوہ بینکوں کا ریکارڈ اور دیگر جائیداد کی تفصیل بھی فراہم کی گئی ہے۔ شریف خاندان نے دبئی، جدہ اور لندن کے حوالے سے منی ٹریل بھی عدالت کو فراہم کر دی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جمع کرائی گئی دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ مریم نواز بینی فیشل اونر نہیں بلکہ صرف اپنے بھائی کی جائیداد کی ٹرسٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی تین نسلیں پاناما پیپرز کیس میں خود کو عدالت کے سامنے پیش کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں جس کے باعث ہم مطمئن ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مریم نواز کے وکلاءنے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے والد کی ڈیپنڈنٹ نہیں ہیں بلکہ وہ خود اپنے ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔
قیام پاکستان سے لے کر اب تک کسی ایک فرد کا بھی ایسا احتساب نہیں ہوا جیسا وزیراعظم اور ان کے خاندان کا ہو رہا ہے کیونکہ وزیراعظم نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کیا ہے، ان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے تمام شواہد تصدیق شدہ ہیں جبکہ تحریک انصاف غیر تصدیق شدہ شواہد جمع کرا رہی ہے، ہم احتساب کیلئے تیار ہیں اور سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا اس پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے گا۔

Leave a Reply