لکی سیمنٹ نے کارپوریٹ ایکسلنس ایوارڈز میں عامر ایس چنائے ٹرافی حاصل کرلی

کراچی۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):لکی سیمنٹ نے کارپوریٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے درمیان انڈسٹریل کیٹگری میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ٹاپ کارپوریٹ ایکسلینس ایوارڈ2023 جیت لیا ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعمان حسن نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے38ویں سالانہ کارپوریٹ ایکسلنس ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔ مینجمنٹ ایسوسی …

کراچی۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):لکی سیمنٹ نے کارپوریٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے درمیان انڈسٹریل کیٹگری میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ٹاپ کارپوریٹ ایکسلینس ایوارڈ2023 جیت لیا ہے۔

جمعرات کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعمان حسن نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے38ویں سالانہ کارپوریٹ ایکسلنس ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔

مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم اے پی) کی جانب سے اس ایوارڈ کا آغاز 1982میں کیا گیا تھاجو ترقی اوروشن خیال انتظامی امورمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔ لکی سیمنٹ کو انڈسٹریل سیکٹر میں بہترین کارپوریٹ پریکٹسز اور گورننس پر عمل کرنے کی بنیاد پریہ ایوارڈ دیا گیاہے۔

میپ ایوارڈ بنیادی طورپر لیڈرشپ، کارپوریٹ گورننس، کسٹمر اور مارکیٹ فوکس ، ایچ آر اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ کمیونیکیشن، سماجی ذمہ داریوں، رسک مینجمنٹ، آئی ٹی انفراسٹرکچر، سروس ڈیلوری اور سیکیوریٹی کے بہترین کارپوریٹ اینڈ مینجمنٹ پریکٹسز پر دیا جاتاہے۔