مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی آئی

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے جاری مالی سال کے دوران مشرقی ایشیاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.25 فیصدکی نمو جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 21.32 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے

جاری مالی سال کے دوران مشرقی ایشیاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.25 فیصدکی نمو جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 21.32 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں چین ،جاپان، جنوبی کوریا اورمشرقی ایشیا کے دیگرممالک کو برآمدات سے ملک کو469.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.25 فیصدزیادہ ہے

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو454.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اگست میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 262.48 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 207.07 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 233.67 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.740 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر21.32 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر2.34 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.84 ارب ڈالرتھا،اگست میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے 1.123 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو جولائی میں 1.220 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 1.486 ارب ڈالرتھیں، مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر11.74 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔\395