فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر65فیصدکی کمی ریکارڈ

85
Notification
Notification

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر65فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اوسی اے سی کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 347000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میںملک میں 572550 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ستمبرکے مہینہ میں ملک میں 84000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 72 فیصدکم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 107000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں فرنس آئل کی فروخت میں ماہانہ بنیادوںپر28 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔