سی پیک کی کا میا بیوں نے دنیا کو بی آر آئی کی مضبوط قوت سے متعارف کروا یا، رپورٹ

سی پیک کی کا میا بیوں نے دنیا کو بی آر آئی کی مضبوط قوت سے متعارف کروا یا، رپورٹ

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی): چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر نے ’’ بیلٹ اینڈ روڈ‘‘کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پرگزشتہ 10 سالوں میں نتیجہ خیز پیش رفت کی ہیں۔

بد ھ کوچینی میڈ یا کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان کی پہلی سب وے اور پہلی سمارٹ ہائی وے کے کچھ حصے مکمل طور پر کھول دیئے گئے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری میں کمرشل انرجی پروجیکٹس کی کل نصب شدہ صلاحیت پاکستان کی مجموعی صلاحیت کے تقریباً بیس فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ سی پیک سے مجموعی طور پر 155,000 مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کامیابیوں نے دنیا کو ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کی مضبوط قوت سے متعارف کروایا ہے۔ر پورٹ میں مز ید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران بی آر آئی کے تصور پر عملی اقدامات مسلسل جاری ہیں اور ہمہ جہت نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں۔’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘انیشی ایٹو ،گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ا یٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو نے جگہ بنالی ہے جس سے دنیا میں خوشحالی اور استحکام کا ٹھوس فائدہ پہنچا اور لوگوں کی حقیقی فلاح و بہبود ہوئی ہے۔