بین الاقوامی نمائش ’’ٹریول اینڈ ایڈونچر شو ‘‘میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

101

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش’’ٹریول اینڈ ایڈونچر شو ‘‘ میں شرکت کےلئے3 نومبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک میں 2روزہ عالمی تجارتی نمائش 27سے 28 جنوری 2024کو منعقد ہو گی جس میں ٹوورآپریٹرز،ٹریول ایجنٹس ، ایئرلائنز، ہاسپیٹیلٹی اینڈ ایسوسی ایٹڈانڈسٹری سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے ، افراد شرکت کر سکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔