واشنگٹن ۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ پھیلی تو خطے بھر میں امریکی فوجی اور شہری خطرے میں ہوں گے۔ امریکی خبررساں ادارے نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ اگر جاری جنگ میں اضافہ ہوا تو امریکی فوج پر مشرق وسطیٰ میں حملے ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا …
اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ کو خطے میں اپنے فوجیوں و شہریوں کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ پھیلی تو خطے بھر میں امریکی فوجی اور شہری خطرے میں ہوں گے۔
امریکی خبررساں ادارے نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ اگر جاری جنگ میں اضافہ ہوا تو امریکی فوج پر مشرق وسطیٰ میں حملے ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کہ مشرق وسطیٰ میں یہ جنگ پھیلے۔
لائیڈ آسٹن نے کہاکہ ہمیں اس جنگ کے پھیلنے بارے میں تشویش ہے، در حقیقت ہم دیکھ رہے ہیں کہ جنگ کے پھیلاؤ سے ہمارے فوجیوں اور شہریوں کو پورے علاقے میں خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دونوں فریق اس جنگ کو پھیلانے کی خواہش رکھتے ہیں توہمارا مشورہ یہی ہے کہ وہ ایسا کرنے سے باز رہیں ۔








