ہنڈائی سعودی عرب میں کار پلانٹ لگائے گا، معاہدے پر دستخط

ریاض ۔23اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور ہنڈائی موٹر کمپنی نے 500 ملین ڈالر مالیت کا خود کار پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کےمطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فنڈ کے جوائنٹ وینچر میں 70 فیصد شیئرز ہوں گے جبکہ باقی شیئرز کورین کمپنی کے پاس ہوں گے۔ اس مشترکہ منصوبے کا مقصد ہر سال پچاس …

ریاض ۔23اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور ہنڈائی موٹر کمپنی نے 500 ملین ڈالر مالیت کا خود کار پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کےمطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فنڈ کے جوائنٹ وینچر میں 70 فیصد شیئرز ہوں گے جبکہ باقی شیئرز کورین کمپنی کے پاس ہوں گے۔

اس مشترکہ منصوبے کا مقصد ہر سال پچاس ہزار گاڑیاں تیار کرنا ہے جس میں الیکڑک گاڑیاں شامل ہیں۔پلانٹ کے سنگ بنیاد کی منصوبہ بندی 2024 کےلیے کی گئی ہے۔ توقع ہے کار پلانٹ 2026 میں پیداوار شروع ہوجائے گی۔ سعودی کورین انویسٹمنٹ فورم کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے درمیان 52 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

گاڑیوں، ریئل سٹیٹ ڈیولپمنٹ، کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے، تجدد پذیر توانائی، سیاحت، سپلائی چین اور ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبے میں فریقین ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔