حماس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمزید 2معمر خواتین کو رہا کر دیا

\غزہ۔24اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمزید دو معمر خواتین کو رہا کر دیا ہے جن کو رفح بارڈ رکراسنگ سے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب منتقل کر دیا گیا ہےجہاں ان کےاہل خانہ ان کے منتظر تھے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ خواتین بیمار تھیں اور ان کی رہائی مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششوں …

\غزہ۔24اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمزید دو معمر خواتین کو رہا کر دیا ہے جن کو رفح بارڈ رکراسنگ سے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب منتقل کر دیا گیا ہےجہاں ان کےاہل خانہ ان کے منتظر تھے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ خواتین بیمار تھیں اور ان کی رہائی مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجہ میں عمل میں آئی ہے ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پر کہا کہ انہوں نے گذشتہ جمعہ سے دشمن کی طرف سے انہیں قبول کرنے سے انکار اور ہمارے قیدیوں کے معاملے کو نظر انداز کرنے کے باوجود ان خواتین قیدیوں کی انسانی ہمدردی اور خراب صحت کی بنیاد پر رہائی کو یقینی بنایا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ کےترجمان کے مطابق غزہ سے ان خواتین کو تمام فریقوں کے ساتھ کئی دنوں تک مسلسل رابطے میں رہنےکے بعد رہا کیا گیا ہے۔

پیرکی رات کو رہا کی جانے والی خواتین کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر اچانک حملے کے دوران یرغمال بنا لیا گیا تھا جبکہ ان کے شوہر ابھی تک حماس کی قید میں ہیں۔ خواتین کی شناخت اوشیوڈ لشفڈز اور نوریت کوپر کے نام سے ہوئی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رہا کی جانے والی خواتین اسرائیلی شہری ہیں جن کی عمریں 85 اور 79 برس ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ان خواتین کے شوہر جن کی عمریں 80 سال سے زیادہ ہیں، دیگر 200 یرغمالیوں کے ہمراہ اب بھی حماس کی قید میں ہیں۔گذشتہ 3 دنوں کے دوران حماس کی طرف سے کل چار خواتین کو رہا کیا گیا ہے۔

رہا کی جانے والی خواتین کو رفح باڈر کراسنگ سے اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے ذریعے تل ابیب کے میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ان کے اہل خانہ ان کے منتظر تھے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے منگل کی صبح ان خواتین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تل ابیب منتقل کئےجانے کی تصویر بھی جاری کی ہے۔