ماسکو ۔24اکتوبر (اے پی پی):روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ غزہ میں جس چیز کی ضروت ہے وہ جنگ بندی، انسانی ضروریات کو پورا کرنے، اور پھرایک وسیع فریم ورک کے اندر ایک نیا امن میکانزم ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ امریکی فوجی کمک سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو بڑھانے کا …
غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے، روسی وزیرخارجہ

مزید خبریں
ماسکو ۔24اکتوبر (اے پی پی):روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ غزہ میں جس چیز کی ضروت ہے وہ جنگ بندی، انسانی ضروریات کو پورا کرنے، اور پھرایک وسیع فریم ورک کے اندر ایک نیا امن میکانزم ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ امریکی فوجی کمک سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو بڑھانے کا خطرہ ہے۔انہوں نے ایران میں ایک علاقائی سفارتی اجلاس کے دوران امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں جنگی جہاز بھیجنے پر بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ملک ایسے ہی پیشگی اقدامات کرتا ہے تواس سے تنازعہ کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔گزشتہ ہفتے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں محکمہ دفاع کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کا اعلان کیا، اس طرح سے ڈیٹرنس کی کوششوں میں اضافہ ہوگا اور اسرائیل کو اپنے دفاع میں مدد ملے گی۔








