اقوام متحدہ ۔25اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اسرائیل فلسطین جنگ کےحوالے سے ہنگامی اجلاس جمعرات(26اکتوبر ) کو ہو گا۔ نمائندہ اے پی پی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے یہ اعلان رکن ممالک کے نام ایک خط میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں 19 اکتوبر کو اقوام متحدہ میں اردن کے سفیر محمود حمود اور موریطانیہ کے سفیر …
اسرائیل فلسطین جنگ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو ہو گا

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔25اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اسرائیل فلسطین جنگ کےحوالے سے ہنگامی اجلاس جمعرات(26اکتوبر ) کو ہو گا۔ نمائندہ اے پی پی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے یہ اعلان رکن ممالک کے نام ایک خط میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں 19 اکتوبر کو اقوام متحدہ میں اردن کے سفیر محمود حمود اور موریطانیہ کے سفیر سیدی محمد لغداف نے 10ویں ہنگامی خصوصی اجلاس کو جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں نکاراگوا، روس، شام کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، مالدیپ، مشرقی تیمور، ویتنام اور برونائی کے نمائندوں کا بھی اسی حوالے سے خط موصول ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جمعرات 26 اکتوبر کو جنرل اسمبلی کے 10ویں ہنگامی خصوصی سیشن کا 39 واں مکمل اجلاس بلائیں گے۔ یاد رہے کہ سلامتی کونسل اب تک جنگ سے متعلق کسی قرارداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی ہے۔








