عرب وزرائے خارجہ کا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے فوری مطالبے کا اعادہ

اقوام متحدہ ۔25اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وزارتی سیشن کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا ہے۔اس موقع پر سعودی عہدیداروں کے ساتھ اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی اور مصری وزیر خارجہ سامح شکری بھی موجود تھے۔ اردنی وزیر …

اقوام متحدہ ۔25اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وزارتی سیشن کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا ہے۔اس موقع پر سعودی عہدیداروں کے ساتھ اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی اور مصری وزیر خارجہ سامح شکری بھی موجود تھے۔

اردنی وزیر خارجہ نے انتباہ کیا ہے کہ جنگ روکنے کے موثر اقدامات نہ کئے گئے اسرائیل اور حماس کی جنگ مغربی کنارے میں پھیلنے کے علاوہ لبنان اور دوسرے محاذوں تک پھیل جائے گی۔ جنگ کے پھیلنے کا سنجیدہ خطرہ موجود ہے۔واضح رہے اسرائیل کی غزہ پر بمباری دو ہفتے سے زیادہ وقت سے جاری ہے۔

اس دوران پانچ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 1400 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔23 لاکھ سےزیادہ کی آبادی کا مسلسل لاک ڈائون کے باعث کھانے پینے کی اشیا سے محروم ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینی بمباری سے گھروں کی مسماری کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

غزہ کے ہسپتال بھی اسرائیلی بمباری کا شعوری ہدف بن رہے ہیں۔عرب قیادت نے اب سے پہلے بھی کئی بار جنگ بندی کرنے اور ناکہ بندی کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پچھلے چار دن میں جزوی ریلیف دیا گیا ہے۔ مگر اب تک صرف 54 ٹرک ہی امدادی سامان کے ساتھ رفح کی راہداری عبور کر کے غزہ داخل ہو سکے ہیں۔