اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

رام اللہ ۔25اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی پولیس نے مسلمانوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کر دیا۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے مقبوضہ بیت المقدس کے محکمہ اسلامی اوقاف کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے قدیم شہر میں واقع مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کے اسلامی اوقاف کا انتظامی کنٹرول اردن کے پاس ہے۔ اوقاف …

رام اللہ ۔25اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی پولیس نے مسلمانوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کر دیا۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے مقبوضہ بیت المقدس کے محکمہ اسلامی اوقاف کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے قدیم شہر میں واقع مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کے اسلامی اوقاف کا انتظامی کنٹرول اردن کے پاس ہے۔

اوقاف کے مطابق اسرائیلی پولیس افسروں نے مسجد کے تمام دروازے اچانک بند کرنا شروع کر د یئے اور مسلمانوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ روک دیا جبکہ دوسرے جانب وہ یہودی عبادت گذاروں کو مسجد میں تلمودی عقائد کے مطابق عبادت کے لیے داخلے کی اجازت دے رہے تھے۔

اس اقدام سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے حوالے سے ایک مدت سے نافذ سٹیٹس کو ختم ہو گیا۔مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کے لیے مختص سٹیٹس کو انتظامات کے تحت غیر مسلم القدس کمپلیکس کا دورہ تو کر سکتے ہیں لیکن انہیں وہاں عبادت کرنے کی اجازت نہیں۔ اس انتظامی ترتیب کے باوجود بعض یہودی مسجد کے احاطے میں اپنی عبادت کرتے دیکھے جاتے ہیں۔