اقوام متحدہ ۔25اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے، وہاں فوری جنگ بندی کی جائے۔سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطح سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے 56 سال سے فلسطینیوں پر قبضے کی وجہ سے گھٹن مسلط کر رکھی ہے۔ انہوں نےکہاکہ حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل جس طرح …
غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب ہورہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔25اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے، وہاں فوری جنگ بندی کی جائے۔سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطح سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے 56 سال سے فلسطینیوں پر قبضے کی وجہ سے گھٹن مسلط کر رکھی ہے۔
انہوں نےکہاکہ حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل جس طرح فلسطینی علاقے میں بمباری کر رہا ہے اس نے بحران کو سنگین کر دیا ہے اور سلامتی کونسل میں گہری تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کا کوئی جواز نہیں تھا لیکن اس کے بعد جس طرح غزہ کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے اس کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں گہری تشویش میں ہوں کہ اس وقت غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب دیکھا جا رہا ہے۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا کہ مسلح تصادم میں بھی کسی فریق کو خود کو بین الاقوامی قوانین سے بالا تر سمجھنے کا حق نہیں ہےتاہم سیکرٹری جنرل یہ بات اسرائیل کا نام لیے بغیر کہی۔
سلامتی کونسل کے خصوصی سیشن کے دوران تھوڑی ہی دیر میں اسرائیلی سفیر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استعفے کا یہ کہہ کر مطالبہ کر دیا کہ انتونیو گوتریش نے دہشت گردی اور قاتل کے ساتھ مفاہمت کی حمایت کی ہے۔








