رام اللہ ۔25اکتوبر (اے پی پی):فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے،ہم کسی ایسے فوجی حل کو قبول نہیں کریں گے جو علاقے میں کشیدگی میں اضافے یا عالمی جنگ کا باعث بنے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رام اللہ میں فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکرون سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا …
رام اللہ،فلسطینی صدر سے فرانسیسی ہم منصب کی ملاقات، غزہ کی صورتحال اور امن عمل بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
رام اللہ ۔25اکتوبر (اے پی پی):فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے،ہم کسی ایسے فوجی حل کو قبول نہیں کریں گے جو علاقے میں کشیدگی میں اضافے یا عالمی جنگ کا باعث بنے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے رام اللہ میں فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکرون سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ فرانس کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،صیہونی فورسز فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تنازعے کی ذمہ داری اسرائیل کے حمایتی ممالک پر عائد ہوتی ہے،ہم کسی ایسے حل کو تسلیم نہیں کریں گے جو علاقائی یا عالمی سطح کی کشیدگی کا باعث بنے۔
محمود عباس کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر ایک بین الاقوامی امن کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔








