فلسطینیوں کے لئے ایک آزاد حکومت کے قیام کی ضرورت ہے ، روس

ماسکو ۔25اکتوبر (اے پی پی):روس نےکہا ہے کہ فلسطینیوں کے لئے ایک آزاد حکومت کے قیام کی ضرورت ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطا بق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اسرائیل۔فلسطین جنگ بارے بات کر تے ہوئے کہا کہ ہم جنگ بندی چاہتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیل کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں …

ماسکو ۔25اکتوبر (اے پی پی):روس نےکہا ہے کہ فلسطینیوں کے لئے ایک آزاد حکومت کے قیام کی ضرورت ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطا بق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اسرائیل۔فلسطین جنگ بارے بات کر تے ہوئے کہا کہ ہم جنگ بندی چاہتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیل کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اس معاملے پر روس کا موقف حتمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت فوری طور پر فلسطینیوں کے لئے ایک آزاد حکومت کا قیام بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مسئلے کا حل فلسطینیوں کے لئے ایک آزاد حکومت کے قیام میں مضمر ہے۔