سعودی اور کورین کمپنی کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

ریاض ۔26اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی الوطنیہ رہائشی کمپنی (این ایچ سی)اور کورین کمپنی کے درمیان تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق الوطنیہ کے سی ای او محمد البطی نے کہا کہ سعودی کمپنی (این ایچ سی) نے کورین کمپنی کے ساتھ تعاون کے فروغ، مشترکہ اہداف کے حصول اور تجربات کے تبادلے ،ٹیکنالوجی سسٹم کے ساتھ موثر شراکت کی پالیسی کے تحت معاہدہ …

ریاض ۔26اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی الوطنیہ رہائشی کمپنی (این ایچ سی)اور کورین کمپنی کے درمیان تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق الوطنیہ کے سی ای او محمد البطی نے کہا کہ سعودی کمپنی (این ایچ سی) نے کورین کمپنی کے ساتھ تعاون کے فروغ، مشترکہ اہداف کے حصول اور تجربات کے تبادلے ،ٹیکنالوجی سسٹم کے ساتھ موثر شراکت کی پالیسی کے تحت معاہدہ کیا ہے۔

کمپنی اس شعبے میں دنیا کے بہترین تجربات تک رسائی اور رہائشی شعبے کے سٹریٹجک وژن پر عملدرآمد چاہتی ہے۔