سپیکر قومی اسمبلی کاسینئر صحافی روزنامہ پیام خیبر کے رپورٹر چنگیز خان جدون کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

94
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر صحافی روزنامہ پیام خیبرکے رپورٹر چنگیز خان جدون کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کوسپیکر نے چنگیز خان جدون کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔