اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ (سی پی آئی)اکتوبرمیں 26.9 فیصد اورقیمتوں کاحساس اشاریہ (ایس پی آئی) 34.2 فیصدکی سطح پرریکارڈکیاگیاہے۔ اکتوبرمیں چینی ، دال چنا 3، ٹماٹر، سرسوں کاتیل، دال مونگ، گڑ، آٹا ، تازہ دودھ ، چائے،گندم ، بناسپتی گھی ، بیسن، دال مسور ، کوکنگ آئل، گندم سے بنی مصنوعات، دال ما ش اورمرغی کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان …
صارفین کیلئے قیمتوں کاماہانہ عمومی اشاریہ 26.9 فیصد،حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 34.2 فیصد کی سطح پرریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ (سی پی آئی)اکتوبرمیں 26.9 فیصد اورقیمتوں کاحساس اشاریہ (ایس پی آئی) 34.2 فیصدکی سطح پرریکارڈکیاگیاہے۔ اکتوبرمیں چینی ، دال چنا 3، ٹماٹر، سرسوں کاتیل، دال مونگ، گڑ، آٹا ، تازہ دودھ ، چائے،گندم ، بناسپتی گھی ، بیسن، دال مسور ، کوکنگ آئل، گندم سے بنی مصنوعات، دال ما ش اورمرغی کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ صارفین کیلئے قیمتوں کے ماہانہ عمومی اشاریہ (سی پی آئی)کے مطابق ماہ اکتوبرمیں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ میں 26.9 فیصدریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 31.4 فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 26.6 فیصدتھا، شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کااشاریہ 25.5 فیصدریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 29.7 فیصداورگزشتہ سال اکتوبرمیں 24.6 فیصدتھا۔
دیہی علاقوں میں قیمتوں کااشاریہ 28.9 فیصدریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 33.9 فیصد اور گزشتہ سال اکتوبرمیں 29.5 فیصدتھا۔ صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ (ایس پی آئی) اکتوبرمیں 34.2 فیصدریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 32 فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 24 فیصدکی سطح پرتھا۔ ہول سیل پرائس انڈیکس اکتوبرمیں 24.6 فیصدریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 26.4 فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 32.6 فیصدتھا۔
نان فوڈنان انرجی بنیادی افراط زراکتوبرمیں 18.5 فیصد کی سطح پرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 18.6 فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 14.9 فیصدتھا۔ نیشنل کنزیومرپرائس انڈیکس میں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر1.08 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ماہ اکتوبرمیں چینی کی قیمت میں 10.23 فیصد، دال چنا 3.71 فیصد، ٹماٹر3.11 فیصد، سرسوں کا تیل 2.33فیصد، دال مونگ 2.05 فیصد، گڑ1.88 فیصد، آٹا1.87 فیصد، تازہ دودھ 1.73 فیصد، چائے 1.67 فیصد،گندم 1.66 فیصد، بناسپتی گھی 1.61 فیصد، بیسن 1.60 فیصد، دال مسور1.59 فیصد، کوکنگ 1.54فیصد، گندم سے بنی مصنوعات0.79 فیصد، دال ماش 0.37 فیصد اورمرغی کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر0.13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
پٹرول کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر4.02 فیصد، ٹرانسپورٹ خدمات 1.56 فیصد اورتعمیراتی سامان کی قیمت میں 0.97 فیصدکی کمی ہوئی۔ اس کے برعکس پیاز کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر38.71 فیصد، سبزیاں 17.74 فیصد، فروٹس 6.49 فیصد، انڈے 6.05 فیصد، آلو3.72 فیصد، مچھلی 3 فیصد، مصالحہ جات 2.87 فیصد، نمکو1.38 فیصد، بجلی 8.29 فیصد، میرج ہال اخراجات 5.43 فیصد، اکاموڈیشن خدمات 4.50 فیصد، ایل پی جی 3.87 فیصد، ادویات 3.72 فیصد، تعلیم 3.23فیصد، ڈاکٹروں کی فیس 3.02 فیصد، وولن ریڈی میڈگارمنٹس 2.36 فیصد اورفرنیچر کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر1.96 فیصدکا اضافہ ہوا۔








