انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ نوسا ٹینگارا میں 6.1 شدت کا زلزلہ

جکارتہ ۔2نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے جزیرے جنوبی صوبے ایسٹ نوسا ٹینگارا میں جمعرات کی علی الصبح 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ۔ زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم صوبائی دارالحکومت کوپانگ میں لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی بی ایم کے جی نے زلزلے کی شدت 6.6 بتائی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے …

جکارتہ ۔2نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے جزیرے جنوبی صوبے ایسٹ نوسا ٹینگارا میں جمعرات کی علی الصبح 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ۔ زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم صوبائی دارالحکومت کوپانگ میں لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی بی ایم کے جی نے زلزلے کی شدت 6.6 بتائی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کوپانگ شہر کے قریب تیمور جزیرے کے مغرب میں 36.1 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔زلزلے سے شہر میں کچھ عمارتوں سے ملبہ گرا اور کچھ لوگون نے اپنے گھر خالی کر دیئے۔ زلزلے کے جھٹکے صوبائی دارالحکومت کوپانگ کے علاوہ صوبے کے دیگر کئی شہروں میں بھی محسوس کئےگئے۔مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے سونامی کا کوئی اندیشہ نہیں۔زلزلے کے بعد کم شدت کے آفٹر شاک بھی محسوس کئے گئے۔