اترپردیش، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کے دروازے، دیواروں پر ”جئے شری رام “نعرہ لکھ دیا

لکھنو۔4نومبر (اے پی پی):بھارتی ریاست اترپردیش میںہندو انتہا پسندوں نے ایک جامع مسجد کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر”جئے شری رام“ کا نعرہ لکھ دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتہا پسند ہندوں نے ریاست کے شہر باغپت کے کوتوالی علاقے میں واقع گاوں سرور پور کلاں کی جامع مسجد کے صدر دروازے سمیت دیوروں پر کئی جگہ ہندو نعرہ لکھ دیا۔ جمعہ کی صبح جب مسلمانوں مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے …

لکھنو۔4نومبر (اے پی پی):بھارتی ریاست اترپردیش میںہندو انتہا پسندوں نے ایک جامع مسجد کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر”جئے شری رام“ کا نعرہ لکھ دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتہا پسند ہندوں نے ریاست کے شہر باغپت کے کوتوالی علاقے میں واقع گاوں سرور پور کلاں کی جامع مسجد کے صدر دروازے سمیت دیوروں پر کئی جگہ ہندو نعرہ لکھ دیا۔

جمعہ کی صبح جب مسلمانوں مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے پہنچے تو وہاں جئے شری رام لکھا ہوا دیکھا۔ مسلمانوں نے ہندوﺅں کی اس شرانگیزی کی اطلاع پولیس کی دی جس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نعرہ صاف کیااور نامعلوم افراد کے مقدمہ درج کر لیا۔