اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر32.30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چائے کی درآمدات پر184.061 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.30 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر 139.11 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
ستمبرمیں چائے کی درآمدات کاحجم 58.11 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 59.27 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 55.96 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات پر495.36 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا ۔ واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی میں اشیائے خوراک کی مجموعی درآمدات کاحجم 1.696 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.290 ارب ڈالرتھا