عالمی تجارتی نمائش آٹومکینیکا میں شرکت کےلئے8نومبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

71
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ترکیہ میں منعقد ہونے والی 4روزہ بین الاقوامی نمائش’’آٹومکینیکا ‘‘‘ میں شرکت کے لیے 8 نومبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش 23تا26مئی 2024 ترکیہ کے دارلحکومت ا ستنبول میں منعقد ہو گی جس میں آٹو پارٹس اور اسیسریزبنانے والے ادارے اور افراد شرکت کے ذریعےاپنی مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔