اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑیوں کے مابین کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہئیں۔ پیر کو سپورٹس کمپلیکس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ سے افغانستان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں کھیلوں کے فروغ کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان اپنے …
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی افغانستان کے سفیر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑیوں کے مابین کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہئیں۔ پیر کو سپورٹس کمپلیکس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ سے افغانستان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں کھیلوں کے فروغ کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان اپنے کھلاڑیوں کو تربیت کے حصول اور مقابلوں کے لئے پاکستان بھجوا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین بالخصوص کرکٹ اور فٹ بال کے میچز ہونے چاہئیں۔ سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے مابین ہونے والے ڈیوس کپ کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان کو بھی اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنا چاہئے کہ سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھلاڑیوں کو کھیل کی سہولت‘ فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات موجود ہیں۔








