اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ بزنس سکولز کے کنسورشیم کاقیام عمل میں لایا گیا ہے ،جو سی پیک کے تحت پاک چین تعاون کوکامیاب بنانے کیلئے نالج فاﺅنڈیشن کا کردار ادا کرے گا، کنسورشیم چینی بزنس سکولز کے ساتھ مل کر سی پیک کو کامیاب بنانے کیلئے کوشش کرے گا،صنعتی …
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا ٹاپ بزنس سکولز کے ڈینزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ بزنس سکولز کے کنسورشیم کاقیام عمل میں لایا گیا ہے ،جو سی پیک کے تحت پاک چین تعاون کوکامیاب بنانے کیلئے نالج فاﺅنڈیشن کا کردار ادا کرے گا، کنسورشیم چینی بزنس سکولز کے ساتھ مل کر سی پیک کو کامیاب بنانے کیلئے کوشش کرے گا،صنعتی تعاون سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کیلئے تعلیمی ادارے صوبوں اور چیمبر ز آف کامرس کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے کام کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو پلاننگ کمیشن میں پاکستان کے ٹاپ بزنس سکولز کے ڈینزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں پاکستا ن کے ٹاپ بزنس سکولز کے ڈینر نے شرکت کی، اجلا س کے دوران سی پیک کے تحت جاری انفراسٹرکچر، توانائی اور صنعتی تعاون کے شعبے میں جاری منصوبوں اور انکے اثرات کا جائزہ لیا گیا، اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ ٹاپ بزنس سکولز کا یہ کنسورشئیم توانائی ، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں چینی سرمایہ کاری اور اس کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے تعلیمی تحقیق و تربیت کیلئے کوشش کرے گا تاکہ پاکستان کو دنیا کیلئے کاروبار کے نئے مرکز میں تبدیل کیا جائے۔








