اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ہم گذشتہ دو نیلامیوں کی طرح اس بار بھی ”سپیکٹرم نیلامی“ کو انتہائی شفاف اور پروفیشنل انداز میںمنعقد کروانے کا عزم رکھتے ہیں۔ حکومت نے قبل ازیں گذشتہ تین سالوں میں دو مرتبہ جدید سپیکٹرم 3G/4G کی کامیاب نیلامی کروائی۔ جس کے نتیجے میں ٹیلی کام سیکٹر اور …
وزیر مملکت انوشہ رحمن کا مشاورتی کمیٹی برائے سپیکٹرم نیلامی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ہم گذشتہ دو نیلامیوں کی طرح اس بار بھی ”سپیکٹرم نیلامی“ کو انتہائی شفاف اور پروفیشنل انداز میںمنعقد کروانے کا عزم رکھتے ہیں۔ حکومت نے قبل ازیں گذشتہ تین سالوں میں دو مرتبہ جدید سپیکٹرم 3G/4G کی کامیاب نیلامی کروائی۔ جس کے نتیجے میں ٹیلی کام سیکٹر اور صنعت میں بے پناہ ترقی دیکھنے میں آئی اور ٹیلی کام صارفین کی تعداد میں ناقابل یقین حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسی نئے سپیکٹرم کی بدولت براڈبینڈ کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر27 فیصد تک چلی گئی ۔ اسی مثبت رحجان کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے 1800 میگا ہرٹز بینڈ میں دستیاب 10 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی نیلامی پرکام شروع کردیا ہے اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان نے ایک مشاورتی کمیٹی برائے سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دی ہے۔








