چین کے سٹیٹ کمشنر کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔چین پاکستان کا با اعتماد دوست اور اقتصادی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔پاکستان تمام اہم معاملات میں چین کی حمایت جاری رکھے گا۔یہ باتیں انہوں نے چین کے سٹیٹ کمشنر برائے انسداد دہشت گردی و سیکورٹی چنگ گوپنگ سے بات چیت …

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔چین پاکستان کا با اعتماد دوست اور اقتصادی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔پاکستان تمام اہم معاملات میں چین کی حمایت جاری رکھے گا۔یہ باتیں انہوں نے چین کے سٹیٹ کمشنر برائے انسداد دہشت گردی و سیکورٹی چنگ گوپنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں،جنہوں نے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی تازہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کو امور زیر بحث لائی گئیں۔سٹیٹ کمشنر نے مختلف سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور تمام اہم معاملات پر چین کی حمایت پر پاکستانی اقدامات کو سراہا۔

Leave a Reply