اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ملک میں سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 1.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023 تک کی مدت میں 8.883 ملین ڈالرمالیت کا سونادرآمد کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.11 فیصدکم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.983 …
سونے کی درآمدات میں 4 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 1.11 فیصدکمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ملک میں سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 1.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023 تک کی مدت میں 8.883 ملین ڈالرمالیت کا سونادرآمد کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.11 فیصدکم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.983 ملین ڈالر مالیت کا سونادرآمدکیاگیاتھا۔ مقداری لحاظ سے سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 21.12 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 189 کلوگرام سونادرآمد کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 156 کلوگرام تھا۔
اکتوبر میں سونے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 35.62فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ اکتوبر 2023 میں 1.584 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیاگیا جو گزشتہ سال اکتوبر میں 2.461 ملین ڈالر تھا۔ ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبرمیں سونے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 32.69 فیصد کی کمی ہوئی ۔ ستمبرمیں 52 کلوگرام سونے کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو اکتوبر میں کم ہو کر 35 کلوگرام ہو گئی۔








