رفح کراسنگ سے اماراتی فیلڈ ہسپتال کی غزہ منتقلی

63
رفح کراسنگ سے اماراتی فیلڈ ہسپتال کی غزہ منتقلی

دبئی ۔25نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ رفح کراسنگ سے اماراتی فیلڈ ہسپتال کی غزہ منتقلی شروع کر دی گئی ہے۔

اماراتی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ ہسپتال غزہ پٹی میں فلسطینیوں کو ضروری طبی سہولتیں فراہم کرے گا۔ اماراتی فیلڈ ہسپتال کی انتہائی گنجائش 150 بستروں سے زیادہ کی ہو گی۔

اس میں عام آپریشنز کے علاوہ ہڈیوں کے آپریشن کا انتظام ہو گا۔بچوں اور خواتین کو علاج اور آپریشن کی سہولت کے علاوہ فیملی میڈیسن، پیٹ کے امراض، دانتوں کی بیماریوں اور ذہنی امراض کا علاج کرنے والے کلینکس ہوں گے۔ فیلڈ ہسپتال میں لیباریٹری، فارمیسی کی خدمات مہیا ہوں گی۔