مکہ مکر مہ ۔25نومبر (اے پی پی):مکہ مکرمہ کی مرکزیت والا نقشہ لندن میں بونہمس نیلام گھر کے ذریعے 23 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں فروخت ہواہے۔عرب نیوز کے مطابق ایران کی صفوی سلطنت کے دور میں بنایا گیا دنیا کا نقشہ لندن کے بونہمس نیلام گھر میں نیلام کیا گیا ۔ بونہمس مڈل ایسٹرن اینڈ اسلامک آرٹ کے ڈائریکٹر نیما ساغرچی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقشے …
مکہ کی مرکزیت والا دنیا کا قدیم نقشہ 23 لاکھ ڈالر میں نیلام

مزید خبریں
مکہ مکر مہ ۔25نومبر (اے پی پی):مکہ مکرمہ کی مرکزیت والا نقشہ لندن میں بونہمس نیلام گھر کے ذریعے 23 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں فروخت ہواہے۔عرب نیوز کے مطابق ایران کی صفوی سلطنت کے دور میں بنایا گیا دنیا کا نقشہ لندن کے بونہمس نیلام گھر میں نیلام کیا گیا ۔
بونہمس مڈل ایسٹرن اینڈ اسلامک آرٹ کے ڈائریکٹر نیما ساغرچی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقشے کو خلیجی خطے کے ایک گمنام ادارے نے خریدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مبینہ طور پر بچ جانے والے ان تین نقشوں میں سے ایک ہے جن میں مکہ کو مرکزیت دی گئی ہے۔
ساغرچی نے کہا کہ یہ ایک بھولی ہوئی روایت ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا 22 سینٹی میٹر قطر کے اندر ہے ۔کچھ سکوائر میں اسلامی دنیا کے شہروں کے نام درج ہیں جن میں اصفہان اور استنبول شامل ہیں۔








