اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کی 5ویں کیثر القومی بحری امن مشقیں کل سے شروع ہونگی جو 14 فروری تک جاری رہینگی ‘ ان مشقوں میں 37 ممالک حصہ لے رہے ہیں ۔ مختلف ممالک کے بحری جہاز ‘ہیلی کاپٹرز ‘اسپیشل آپریشنز فورسز ان مشقوں کا حصہ بنے گی ‘ پوری دنیا سے ان دوست ممالک کی موجودگی بحر ہند میں امن واستحکام کو قائم …
کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی کی میڈیا بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کی 5ویں کیثر القومی بحری امن مشقیں کل سے شروع ہونگی جو 14 فروری تک جاری رہینگی ‘ ان مشقوں میں 37 ممالک حصہ لے رہے ہیں ۔ مختلف ممالک کے بحری جہاز ‘ہیلی کاپٹرز ‘اسپیشل آپریشنز فورسز ان مشقوں کا حصہ بنے گی ‘ پوری دنیا سے ان دوست ممالک کی موجودگی بحر ہند میں امن واستحکام کو قائم رکھنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے عزم کا مظہر ہے‘ کثیر ا لقومی بحری مشق امن 17کے ذریعے پاکستان نیوی اپنے تعلقات کو علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ مزید مستحکم کریگی۔بدھ کو پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹر میں دی گئی میڈیا بریفنگ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کو درپیش خطرات جیسا کہ بحری قذاقی ، اسلحے، انسانوں اور منشیات کی اسمگلنگ وغیرہ نے سیکیورٹی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس بدلتی ہوئی صورت حال میں میر ی ٹائم سیکیورٹی چیلنجز بھی کثیرالقومی توجہ کا تقاضا کرتے ہیں کیونکہ ان چیلنجز کا اکیلے مقابلہ کرنا کسی بھی ملک کے لیے بہت مشکل ہے۔ اس لیے ان بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں علا قائی اور بین الاقوامی سطح پر اعتماد اور تعاون کی ضرورت ہے۔








