پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر زکانفرنس منطقی نتائج کے حصول تک آپریشنز جاری رہیں گے،جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی ۔ 08 فروری (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منطقی نتائج کے حصول تک آپریشنز جاری رہیں گے۔وہ 199ویں کورکمانڈر زکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جو ان کی زیر صدارت بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر زکانفرنس

مزید خبریں
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر زکانفرنس
منطقی نتائج کے حصول تک آپریشنز جاری رہیں گے،جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی ۔ 08 فروری (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منطقی نتائج کے حصول تک آپریشنز جاری رہیں گے۔وہ 199ویں کورکمانڈر زکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جو ان کی زیر صدارت بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں سکیورٹی صورتحال اور چینلجز کا جائزہ لیا گیا ۔کورکمانڈر کانفرنس نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی مسلسل خلاف وزریوں کا جائزہ لیا ‘ شرکاءکا کہنا تھا کہ بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے۔کور کمانڈرز نے افغانستان میں حالیہ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے افغان عوام اور سکیورٹی فورسز سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کانفرنس نے آپریشن ضرب عضب سے اب تک کے نتائج کا جائزہ لیا اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر انسداد دہشتگردی آپریشنز پر اظہار اطمینان کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ منطقی نتائج کے حصول تک آپریشنز جاری رہیں گے۔








