وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی ومپل کام کے چیف ڈیجیٹل پالیسی افسر سٹیفن کولنز سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی اولین ترجیحات کی بدولت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سیکٹر میں جدید تقاضوں کے مطابق ترقی پر دنیا حیرت زدہ ہے، آئی ٹی ٹیلی کام کے شعبہ میں برپا ہونے والا انقلاب، حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان کے تصور کو نجی شعبہ کی پذیرائی اور تعاون کے بغیر ممکن …

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی اولین ترجیحات کی بدولت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سیکٹر میں جدید تقاضوں کے مطابق ترقی پر دنیا حیرت زدہ ہے، آئی ٹی ٹیلی کام کے شعبہ میں برپا ہونے والا انقلاب، حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان کے تصور کو نجی شعبہ کی پذیرائی اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں بنایا جا سکتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ومپل کام کے چیف ڈیجیٹل پالیسی افسر سٹیفن کولنز سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انوشہ رحمن نے ومپل کام کے وفد کو حکومت کی طرف سے آئی ٹی ٹیلی کام سیکٹر کیلئے حال ہی میں کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 60 فیصد نوجوان آبادی ہے، حکومت ان کیلئے آزاد آئی سی ٹی پلیٹ فارم کی دستیابی پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں وزارت نے نجی شعبہ کے تعاون سے پہلے اینکو بیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے، مزید 7 ایسے ہی سنٹر جلد قائم کئے جائیں گے، اس منصوبہ پر کام جاری ہے۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ اس طرح کے اینکوبیشن سنٹرز سے نہ صرف انٹرپرینورز کو فروغ ملے گا بلکہ یہ ملک کیلئے بھی ترقی کا باعث ثابت ہوں گے۔

Leave a Reply