اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے بدھ کو راولپنڈی ایوان صنعت و تجارت کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیمبر کے صدر راجہ عامر اقبال نے کی۔ ملاقات کا مقصد اس بھوربن اعلامیہ کا جائزہ لینا تھا جس پر پاکستان کے تمام چیمبر ز کے صدور کی 23 اور 24 جنوری کو ہونے …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے راولپنڈی ایوان صنعت و تجارت کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے بدھ کو راولپنڈی ایوان صنعت و تجارت کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیمبر کے صدر راجہ عامر اقبال نے کی۔ ملاقات کا مقصد اس بھوربن اعلامیہ کا جائزہ لینا تھا جس پر پاکستان کے تمام چیمبر ز کے صدور کی 23 اور 24 جنوری کو ہونے والی کانفرنس میں اتفاق رائے ہوا تھا اور اس کا مقصد سی پیک سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے لئے پاکستان کی معیشت کو فعال بنانا تھا۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر نے کہا کہ ہم سی پیک کو گیم چینجر سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری بارے زیادہ سے زیادہ معلومات دی جائیں اور پاکستان کے تمام چیمبرز کو انڈسٹریل زونز کی ترقی کے متعلق بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صنعتکاروں کے لئے جو پیکیج بنایا جائے گا اس کے بارے میں بتایا جائے اور پاکستانی صنعتکاروں کو بھی چینی صنعتکاروں کے پیکیج کے مساوی پیکیج دیا جائے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ چین اور پاکستان کے مابین طویل مدتی مشترکہ منصوبہ جات بارے پالیسی بنانی چاہئے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کو دیرپا بنایا جا سکے۔








