اقوام متحدہ ۔ 09 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریز نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے توثیق کردہ دریائے اردن کے مغربی علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو جائز قرار دینے کے قانون سے اسرائیل کے لیے قانونی لحاظ سے مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔انھوں نے اسرائیل کے اس فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا …
یہودی بستیوں کی تعمیر کا قانون اسرائیل کے لیے سر درد بن جائے گا ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 09 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریز نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے توثیق کردہ دریائے اردن کے مغربی علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو جائز قرار دینے کے قانون سے اسرائیل کے لیے قانونی لحاظ سے مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔انھوں نے اسرائیل کے اس فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ قانون عالمی قوانین کے خلاف ہے اور یہ قانون اسرائیل کے لیے سر درد بن جائے گا ۔








