مانسہرہ پولیس کی کارروائی میں منشیات ڈیلر چرس سمیت گرفتار

211
خان رائس ملز میں ہونے والی لاکھوں روپے کی ڈکیتی کے 7 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 15 لاکھ نقدی برآمد کرلی ،ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان

مانسہرہ ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے منشیات ڈیلر کو 1 کلو 970 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تھانہ بفہ کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران خانپور دوراہا کے رہائشی منشیات ڈیلر جمیل ولد عبدالرؤف کو گرفتار کر کے 1 کلو 970 گرام چرس برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔