سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی دفاعی صنعت کی 100 سرفہرست کمپنیوں کی فہرست جاری، 4 ترک کمپنیاں بھی شامل

انقرہ ۔5دسمبر (اے پی پی):سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی )نے دفاعی صنعت کی 100 سرفہرست کمپنیوںمیں 4 ترک کمپنیاں بھی شامل کرلی ہیں ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ایس آئی پی آر آئی نے دفاعی صنعت کی 100 سرفہرست کمپنیوں کا اعلان کیا جنہوں نے 2022 میں سب سے زیادہ ہتھیار اور فوجی خدمات کا کاروبار کیا، یہ بات قابل ذکر …

انقرہ ۔5دسمبر (اے پی پی):سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی )نے دفاعی صنعت کی 100 سرفہرست کمپنیوںمیں 4 ترک کمپنیاں بھی شامل کرلی ہیں ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ایس آئی پی آر آئی نے دفاعی صنعت کی 100 سرفہرست کمپنیوں کا اعلان کیا جنہوں نے 2022 میں سب سے زیادہ ہتھیار اور فوجی خدمات کا کاروبار کیا،

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2018 سے فہرست میں سرفہرست تمام 5 کمپنیاں امریکا سے تعلق رکھتی ہیں جن میں لاک ہیڈ مارٹن، ریتھیون ٹیکنالوجیز، نارتھروپ گرومین، بوئنگ اور جنرل ڈائنامکس شامل ہیں ۔ایس آئی پی آر آئی نے دفاعی صنعت کی 100 سرفہرست کمپنیوں میں 4 ترک کمپنیاں بھی شامل کی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال سب سے زیادہ فوجی ہتھیاروں اور فوجی خدمات کا بزنس کیا،

ان میں ملٹری الیکٹرانکس انڈسٹری 60 ویں،بائیکر76 ویں،ترک ایرو سپیس انڈسٹریز 82 ویں اور روکستان 100 ویں نمبر پر ہے ۔ترک کمپنیوں کی کل آمدنی 2021 کے مقابلے میں گزشتہ سال 22 فیصد بڑھ کر 5.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ۔